Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ (بی پی سی) کیلئے بی فارمیسی فارما ڈی کی ویب کونسلنگ

ایمسیٹ (بی پی سی) کیلئے بی فارمیسی فارما ڈی کی ویب کونسلنگ

حیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ (بی پی سی) امیدواروں کے لئے جنھوں نے ایمسیٹ

I کامیاب رینک حاصل کیا۔ ان کیلئے ویب کونسلنگ رکھی گئی ہے۔ اسنادات کی تصدیق 15 جولائی کو ایک تا 25 ہزار رینک تک، 16 جولائی کو 25 ہزار ایک تا 50 ہزار رینک تک اور 17 جولائی کو 50 ہزار ایک تا آخری رینک تک کے امیدواروں کیلئے تاریخ مقرر کی گئی۔ اس کے لئے ہیلپ لائن سنٹر ریاست بھر میں بنائے گئے۔ حیدرآباد میں جواہرلعل گورنمنٹ پالی ٹکنک رامنتاپور، قلی قطب شاہ گورنمنٹ پالی ٹکنک چندو لعل بارہ دری اور سنکھیکا ودیا بھون متصل گورنمنٹ پالی ٹکنک مانصاحب ٹینک پر ہیں۔ مزید معلومات رہنمائی کے لئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال پر رجوع ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT