Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ تلنگانہ میں آن لائن ہوگا

ایمسیٹ تلنگانہ میں آن لائن ہوگا

سابقہ طریقہ امتحان ختم ، کمپیوٹر پر مبنی امتحان
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ ایم پی سی اور بی پی سی گروپ کے امیدواروں کے لیے تلنگانہ کا اہم انٹرنس امتحان ’ ایمسیٹ‘ سال حال 2018 سے آن لائن کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ رہے گا ۔ اس کے لیے انٹر میڈیٹ کامیاب ہو یا شریک امتحان امیدوار اہل ہیں ۔ انٹر بی پی سی طلبہ AM زمرہ کے لیے اگریکلچر ، وٹرنری سائنس ، ہوم سائنس ، فارمیسی میں بی فارمیسی ، فارما ڈی اور بائیو ٹکنالوجی کورسز کے لیے یہ ٹسٹ لکھ سکتے ہیں اور انٹر ایم پی سی گروپ کے طلبہ ایمسیٹ ( انجینئرنگ / فارمیسی ) کے لیے یہ ٹسٹ لکھ سکتے ہیں ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 اپریل مقرر ہے جو صرف آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ ایمسیٹ ( بی پی سی ) گروپ کے لیے 2 مئی اور 3 مئی کو صبح اور دوپہر کے سیشن میں رہے گا ۔ اس طرح چار سیشن پر ایمسیٹ آن لائن کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ لیا جائے گا ۔ انٹر میڈیٹ ایم پی سی امیدواروں کے لیے ایمسیٹ ( انجینئرنگ / فارمیسی ) کا 4 مئی ، 5 مئی اور 7 مئی کو صبح ، دوپہر کے سیشن میں ہوگا ۔ ایمسیٹ کی کوچنگ ماہر لکچررس کے زیر نگرانی چارمینار نزد پٹرول پمپ سری چندرا کالج اور مہدی پٹنم رائل رایجنسی گارڈن آصف نگر میں صبح کے اوقات میں ہورہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT