Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ ( میناریٹی ) امیدواروں کے لیے رہبری و رہنمائی سیشن

ایمسیٹ ( میناریٹی ) امیدواروں کے لیے رہبری و رہنمائی سیشن

رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں کل مقرر ، جناب عامر علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ایمسیٹ کے ایم پی سی امیدواروں کے لیے انجینئرنگ / فارمیسی اور بی پی سی گروپ امیدواروں کے لیے وٹرنری سائنس ، اگریکلچر ، ہارٹیکلچر ، ہومیو پیتھی ، ایورویدک ، فارمیسی ، فارما ڈی اور بائیو ٹکنالوجی میں داخلے کونسلنگ کے ذریعہ دئیے جاتے ہیں ۔ مسلم میناریٹی امیدواروں کے لیے ایمسیٹ کونسلنگ کل ہفتہ 4 جون صبح دس بجے تا دو بجے دن رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر روڈ پر رکھی گئی ہے ۔ جس کا اہتمام سیاست نے کیا ہے اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے ۔ مہمانان خصوصی میں جناب ظفر جاوید سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی اور جناب اکبر علی خاں سابق وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی ہوں گے ۔ ماہرین میں وٹرنری سائنس کے لیے پروفیسر و ڈین ہارٹیکلچر وٹرنری یونیورسٹی پروفیسر سید اسماعیل ، ڈاکٹر عبدالرحمن ، قدرت اللہ اگریکلچر یونیورسٹی ، محمد عثمان سائنٹسٹ ، اور انجنئرنگ شعبہ کے لیے خواجہ علی شعیب انجینئر ، محمد معید ، تبسم اور منظور احمد کونسلنگ کے طریقہ بتائیں گے ۔ ایم اے حمید کونسلنگ کے درکار اسنادات کی تفصیلات بتائیں گے ۔ اس موقع پر میناریٹی طلبہ کے لیے میناریٹی سرٹیفیکٹ جو لازمی ہوتا ہے تمام طلبہ کو دیا جائے گا ۔ کونسلنگ کے طریقہ کار پر اور کالجس کے پتے کی کتب بھی دستیاب رہے گی ۔ ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) ایم پی سی اور ایمسیٹ ( اے ایم ) بی پی سی امیدوار وقت پر شریک ہو کر استفادہ کریں ۔۔

سیاست و ایم ڈی ایف ووکیشنل سمر کیمپس کا اختتامی جلسہ
دفتر سیاست میں کل مقرر ، جناب عامر علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف) کے زیر اہتمام 45 روزہ ووکیشنل سمر کیمپ 2016 کی اختتامی تقریب و جلسہ تقسیم اسناد ، ہفتہ 4 جون کو صبح 10 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز میں مقرر ہے ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم کریں گے ۔ محمد برکت علی کوآرڈینٹر سمر کیمپ نے بتایا کہ اس سال 13 ویں سمر کیمپ جو دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع تانڈور ، رنگاریڈی ، نظام آباد اور میدک کے مقامات پر منعقد ہوئے جہاں طالبات نے ان مراکز میں شریک ہو کر کمپیوٹر کورس ، اسپوکن انگلش ، فزیوتھراپی ، بیوٹیشن ، مہندی ڈیزائننگ ، ٹیلرنگ ، فلاور میکنگ ، موتی ورک ، اسموک ورک ، کینڈل میکنگ کے علاوہ مختلف کرافٹس کی باقاعدہ عملی تربیت حاصل کی ۔ انہوں نے بتایا کہ 125 انسٹرکٹرس کی نگرانی میں اس تربیتی کیمپس میں 1600 سے زائد طلباء وطالبات اور بچوں نے تربیت حاصل کی ہے ۔ محترمہ خدیجہ سلطانہ کوآرڈینٹر سمر کیمپ نے بتایا کہ ’ سیکھو اور کماؤ ‘ کے پروگرام کے تحت اس سمر کیمپ کے مراکز کے ذمہ داران ، انسٹرکٹرس ، کے ساتھ طلباء وطالبات جنہوں نے ان کورس سے استفادہ کیا وہ اس تقریب میں شرکت کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700088110 اور ایم اے قدیر کارگذار صدر فون 9394801526 سے ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT