Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ایمسیٹ میں ناکامی کے خوف سے طالبہ کی خودکشی

ایمسیٹ میں ناکامی کے خوف سے طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /26 مئی ( سیاست نیوز ) ایمسیٹ میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کوکٹ پی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 18 سالہ لڑکی ہرشیتا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ہرشیتا پرگتی نگر علاقہ کے ساکن سرینواس راؤ کی بیٹی تھی ۔ آج ایمسیٹ کے نتائج کے پیش نظر لڑکی کل خوف کا شکار ہوگئی تھی ۔ اس طالبہ کو خوف تھا کہ اسے کم نشانات حاصل ہوں گے اور اس سے ذہنی تناؤ کا شکار طالبہ نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
ٹرین حادثہ میں ایک شخص کی موت
حیدرآباد /26 مئی ( سیاست نیوز ) خیریت آباد اور نامپلی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 34 سالہ ہریش جو پیشہ سے ڈرائیور نلہ کنٹہ علاقہ کا ساکن ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT