Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ میں پہلی مرتبہ 1+1 او ایم آر شیٹ

ایمسیٹ میں پہلی مرتبہ 1+1 او ایم آر شیٹ

بائیو میٹرک سسٹم اور میڈیسن آن لائن ٹسٹ کیلئے بھی اقدامات
حیدرآباد۔ 24 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے میڈیکل، انجینئرنگ اور اگریکلچرل کالجس میں داخلوں کیلئے 2 مئی کو منعقد ہونے والے ایمسیٹ 2016ء کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایمسیٹ 2016ء کیلئے بغیر جرمانہ درخواست فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 مارچ ہے، تاہم جرمانہ کی رقم کے ساتھ ایمسیٹ درخواست فارم 31 اپریل تک بھی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ انجینئرنگ کورسیس ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد اور میڈیسن اگریکلچرل کورسیس کیلئے رینک جملہ زائد از 80 ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر این وی رمنا راؤ کنوینر ایمسیٹ نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ اس سال زائد از 25 ہزار درخواستیں وصول ہونے کی قوی توقع ہے، کیونکہ پڑوسی آندھرا پردیش میں بھی اس مرتبہ ایمسیٹ کیلئے تین اہم مقامات پر امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ایمسیٹ اصلاحات کے ایک حصہ کے طور پر 1+1 او ایم آر شیٹ (OMR-SHEET) طلباء کو دی جائے گی اور یہ او ایم شیٹ ویب سائیٹ پر دستیاب رہے گی۔ ڈاکٹر این وی رمنا راؤ نے بتایا کہ اس مرتبہ بائیومیٹرک سسٹم کو بھی روبہ عمل لانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں میڈیسن ٹیسٹ آن لائن منعقد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن امتحان تحریر کرنے کے خواہش مند طلبہ کیلئے 3 تا 13 اپریل رضامندی ظاہر کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ آن لائن امتحان صرف 25,000 طلبہ کو تحریر کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس طرح سب سے پہلے جو بھی درخواست پیش کریں گے، ان کو ہی آن لائن امتحان تحریر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT