Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ میں کامیابی کی اہم نہیں، اچھے رینک سے حصول داخلہ ضروری

ایمسیٹ میں کامیابی کی اہم نہیں، اچھے رینک سے حصول داخلہ ضروری

پیشہ وارانہ کورسیس سے کیرئیر کا انتخاب، پروفیسر اکبر صدیقی ماہر ایمسیٹ کا سیاست میں لیکچر
حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) ایمسٹ تلنگانہ ریاست کا ایک اہم ترین انٹرنس امتحان ہے۔ اس میں کامیابی کوئی معنی نہیں رکھتی بلکہ اچھے نشانات کے حصول کے ذریعہ رینک پاکر پروفیشنل کورسیز ایم بی بی ایس، بی ای بی ٹیک وغیرہ میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ یہ سخت مسابقتی امتحان ہے۔ اس کی تیاری کیسے کریں، شارٹ کٹ تکنیک اچھے نشانات کے حصول اور رینک لاکر ذریعہ کونسلنگ داخلہ کا نہایت معلوماتی لکچر یہاں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس میں پروفیسر اکبر صدیقی ماہر ایمسٹ نے کیا جو ایمسٹ کے مضامین فزکس، کیمسٹری، باٹنی، زوالوجی کے آبجکٹیو نوعیت کے سوالات مضمون واری اساس پر بتلایا جس کو تمام طلبہ نے نوٹ کیا اور کس مضمون کے کس عنوان پر کتنے نشانات کے سوالات آسکتے ہیں اس کو بتلایا۔ اس انٹرنس امتحان کے ذریعہ انٹرمیڈیٹ کے بی پی سی اور ایم پی سی گروپ کے طلبہ اپنے کیرئیر کا انتخاب کرنے کے لئے کئی پروفیشنل کورسیس میں داخلے کے اہل ہوتے ہیں اور تلنگانہ ریاست میں انٹرنس امتحان 2 مئی کو مقرر ہے۔ حافظ شاہد محی الدین پرنسپل سری چندرا جونیر کالج نے اپنی تقریر میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ وقت کا صحیح استعمال کریں۔ اکثر طلبہ اس عمر میں اپنی صلاحیتوں کو صحیح طور پر استعمال نہ لانے کی وجہ اپنے مستقبل کو خطرہ میں ڈال دیتے ہیں۔ ایمسٹ ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے جس کے ذریعہ شاندار کیرئیر بنایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحمن ریٹائرڈ اگریکلچر یونیورسٹی نے ایمسٹ کے ای سے انجینئرنگ اے سے اگریکلچر ایم سے میڈیسن ہے اور اے کے اگریکلچر میں بی ایس سی (اگریکلچر) کے علاوہ وٹرنری سائنس ہارٹیکلچر فشریز اور ٹیکنالوجی کے کورسیس ہیں جس میں داخلے کے لئے ایمسیٹ میں رینک لانا ضروری ہوتا ہے۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے اس موقع پر طلباء و طالبات کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ منصوبہ بندی اور کیرئیر پلاننگ کے ساتھ اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں۔ جناب منظور احمد نے ایمسٹ کی کراش کوچنگ سے استفادہ کرتے ہوئے تمثیلی امتحانات میں شریک ہونے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر سیاست کیرئیر گائیڈنس کالم نگار ایم اے حمید نے ایمسٹ امتحان کی تیاری پر طلبہ کو ماہرین کے دیئے گئے مشوروں پر عمل کرنے کیلئے جن مضامین میں آسان اور زیادہ نشانات حاصل کرسکتے ہیں ان پر زیادہ توجہ دیتے ہوئے ان کو کمزور اور طاقتور زون میں منقسم کرتے ہوئے اچھے رینک لاکر ذریعہ کونسلنگ فری سیٹ حاصل کرنے کی طریقہ کار سے واقف کروایا۔ اس موقع پر ایمسٹ انجینئرنگ / میڈیسن کے طلباء و طالبات اور سرپرستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں ایم اے حمید نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT