Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ کیلئے نئے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت

ایمسیٹ کیلئے نئے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت

دکن ریڈیو پر امیدواروں کے سوالات ، ایم اے حمید کے جواب
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ تلنگانہ میں 15 مئی کو اور ٹیٹ 22 مئی کو ہوگا ۔ اس کے لیے امیدواروں کو اپنے نئے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا ۔ پرانے ہال ٹکٹ کارآمد نہیں رہیں گے ۔ امتحانی مراکز بھی نئے ہال ٹکٹ کے مطابق رہیں گے ۔ اس ضمن میں مختلف نوعیت کے سوالات کا دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے جوابات کے ذریعہ دیا ۔ مس منجو آرجے نے دن بھر ریکارڈ کئے گئے سوالات اور دوران پروگرام راست پوچھے جانے والے سوالات کے علاوہ اسٹوڈیو میں شخصی طور پر کئے گئے سوالات کو شامل کرتے ہوئے جوابات حاصل کئے ۔ ایک امیدوار نے استفسار کیا کہ اب دوبارہ فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ کسی نے پوچھا کہ کیا پرانا ہال ٹکٹ چلے گا ۔ ٹیٹ کے متعلق ٹیچرس امیدواروں کی اکثریت نے ایک ہی مشترکہ سوال کیا کہ کیا ٹیٹ اب 22 مئی کو یقینی طور پر ہوگا یا پھر ملتوی ہوجائے گا ۔ ایم اے حمید نے حکومت کے احکامات کی روشنی میں تشفی بخش جوابات دئیے ۔ محمد منیر اور فہیم انصاری نے پروگرام کو مرتب کیا ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر ہے ۔ آخر میں منجو نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT