Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ کے امیدواروں کو اطلاع

ایمسیٹ کے امیدواروں کو اطلاع

ایمسیٹ کے امیدواروں کو اطلاع درخواستوں میں غلطیوں کی تصحیح کے لئے آج آخری تاریخ

ایمسیٹ کے امیدواروں کو اطلاع
درخواستوں میں غلطیوں کی تصحیح کے لئے آج آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 19؍ اپریل (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے انجنیئرنگ و میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے حصول کیلئے ایمسیٹ تلنگانہ 2015 میں جن طلبا نے درخواستیں پیش کی ہیں ان میں کوئی غلط اندراجات (غلطیاں) ہوں تو انہیں تصحیح کرنے کا طلبا کو موقعہ فراہم کیاگیا ہے ۔ اس کیلئے کل 20 ؍ اپریل آخری تاریخ ہوگی ۔ علاوہ ازیں 20؍ اپریل کی نصف شب تک ویب سائیٹ پورٹل کارکرد رہے گا اور نصف شب کے بعد ویب پورٹل غیر کارکرد ہوجائیگا ۔ عد ازاں غلط اندراج کی تصحیح نہیں کی جاسکے گی ۔ ایمسیٹ کنوینر تلنگانہ ڈاکٹر این وی رامناراؤ نے کہا کہ تاریخ پیدائش نام ‘ وغیرہ میں حروف کی غلطی‘ آمدنی و ذات پات کا صداقتنامہ وغیرہ میں غلطیوں کو دور کیاجاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر رامناراؤ کنوینر ایمسیٹ نے طلبا سے احتیاطی طور پر اپنی درخواستوں کی جانچ کرلینے کی پرزور خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT