Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ کے انجینئرنگ کی ویب کونسلنگ ،دفتر سیاست میں گائیڈنس

ایمسیٹ کے انجینئرنگ کی ویب کونسلنگ ،دفتر سیاست میں گائیڈنس

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ ایم پی سی گروپ کے طلبہ کے لیے ایمسیٹ کی ویب کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ جس کے مطابق 12 جون سے سرٹیفیکٹ کی تصدیق ہوگی جو رینک کے لحاظ سے مقررہ تاریخ کو مقررہ ہیلپ لائن سنٹر پر کروانا ہوگا ۔ پھر 16 جون سے ویب آپشن انٹری کے لیے کالجس کورسز کو ویب کونسلنگ پر ترجیح دینا ہوگا ۔ ایمسیٹ کے امیدوار بی ای / بی ٹیک میں داخلے کے لیے اپنے رینک کے مطابق کس تاریخ کو کہاں جانا ہے ویب کونسلنگ کا طریقہ کار کیا ہے تفصیلات شخصی کونسلنگ کے لیے روزانہ 12 بجے تا 4 بجے دن ایم اے حمید احاطہ سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT