Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ کے ہال ٹکٹس ،حیدرآباد کے طلبہ کا میدک ضلع میں مراکز

ایمسیٹ کے ہال ٹکٹس ،حیدرآباد کے طلبہ کا میدک ضلع میں مراکز

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ایمسیٹ 15 مئی کو مقرر ہے ۔ اس کے ہال ٹکٹ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جارہے ہیں ۔ حیدرآباد کے کئی طلبہ کے امتحانی مراکز سنگاریڈی ، میدک ، رنگاریڈی کے گورنمنٹ کالجس بنائے گئے ہیں جس سے طلباء و سرپرستوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ حکومت کے اس فیصلہ سے نہ صرف گورنمنٹ کالجس ہی امتحانی مراکز ہوں گے یہ اقدام کیا گیا ۔ طالب علم اور سرپرست اپنے امتحانی مراکز سے قبل از وقت فاصلہ اور وقت ملحوظ رکھتے ہوئے شرکت کریں ۔ ایمسیٹ میں ایک منٹ تاخیر سے داخلے کی ہرگز اجازت نہیں ہے اور ساتھ ہی ایک گھنٹہ قبل پہنچ جانے کی سہولت ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT