Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ 2015 پر گورنر کی مشاورت، تنازعہ کی یکسوئی کیلئے دونوں ریاستوں کے وزراء کو ترغیب

ایمسیٹ 2015 پر گورنر کی مشاورت، تنازعہ کی یکسوئی کیلئے دونوں ریاستوں کے وزراء کو ترغیب

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے ایمسیٹ 2015 کے انعقاد پر دونوں ریاستوں کے مابین پائے جانے والے تنازعہ کی یکسوئی و کوئی قطعی شکل دینے کے اقدامات کا آغاز کیا اور ان اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر ہی گورنر نے آج شام دونوں ریاستوں کے وزرائے تعلیم مسرس جگدیش ریڈی وزیر تعلیم تلنگانہ اور جی سرینواس راؤ وزیر فروغ انسانی وسائل آندھرا پردیش کو راج بھون مدعو کر کے ایمسٹ کے مسئلہ پر تفصیلی بات چیت کی ۔ لیکن اس بات چیت میں ( وزرائے تعلیم کے ساتھ اجلاس ) کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ بات چیت میں کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ۔ اجلاس کے اختتام کے فوری بعد وزیر فروغ انسانی وسائل آندھرا پردیش مسٹر جی سرینواس راؤ نے بتایا کہ دونوں ریاستوں کے طلباء کو کسی قسم کا نقصان نہ ہونے کی گورنر نے وزرائے تعلیم سے خواہش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر نے دونوں ریاستوں کے وزرائے تعلیم سے رائے و تجاویز حاصل کئے ۔ ان تجاویز کی روشنی میں گورنر آندھرا پردیش و تلنگانہ سے سنجیدہ و ہمدردانہ فیصلہ کرنے کی قوی توقع کا سرینواس راؤ نے اظہار کیا ۔ قطعی فیصلہ کے لیے پھر ایکبار ملاقات کر کے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ لیکن یہ ملاقات یا اجلاس کب طلب کیا جائے گا وہ بتانے کے موقف میں نہیں ہیں ۔ وزیر فروغ انسانی وسائل آندھرا پردیش ، مسٹر جی سرینواس راو نے کہا کہ گورنر نے چند تجاویز پیش کیے ۔
اس پر ہم دونوں وزرائے تعلیم کو بات چیت کرلینے کی شدید ضرورت ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ گورنر کے ساتھ ہوئی بات چیت کا مکمل اظہار یا انکشاف نہیں کیا جائے گا اس موقع پر وزیر تعلیم ریاست تلنگانہ ، مسٹر جگدیش ریڈی نے اخباری نمائندوں سے کوئی بات چیت کیے بغیر عمداً تیز رفتاری کے ساتھ راج بھون سے روانہ ہوگئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT