Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ 2015 کے مشترکہ انعقاد کی کوشش جاری

ایمسیٹ 2015 کے مشترکہ انعقاد کی کوشش جاری

حیدرآباد 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت آندھراپردیش مسٹر جی سرینواس راؤ نے ایمسیٹ 2015 کے تلنگانہ و آندھرا حکومت کی جانب سے مشترکہ انعقاد کی توقع ظاہر کی۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس ضمن میں مذاکرات جاری ہیں اور اِس کی وجہ سے ایمسیٹ 2015 ء کے شیڈول کی اجرائی میں تاخیر ہورہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بہت جلد بات چیت کے ذریعہ شیڈول کو قطعیت دی جائے گی۔ اُنھوں نے بتایا کہ دونوں ریاستوں نے مل کر انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کی کوشش بھی کی تھی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ حکومت تلنگانہ اور آندھراپردیش نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لئے علیحدہ شیڈول جاری کئے ہیں۔ مسٹر سرینواس راؤ نے کہا اُن کی کوشش یہ ہے کہ طلبہ کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اُنھوں نے بتایا کہ قانون تقسیم ریاست آندھراپردیش کے مطابق 10 سال تک بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کو منقسم نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔ حکومت آندھراپردیش کی خواہش بھی یہی تھی کہ مشترکہ طور پر انٹرمیڈیٹ امتحانات منعقد ہوں لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ انھوں نے کہاکہ تنازعات کی خوشگوار انداز میں یکسوئی ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT