Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ 2018 آن لائین منعقد ہوگا : کنوینر پروفیسر یادیا

ایمسیٹ 2018 آن لائین منعقد ہوگا : کنوینر پروفیسر یادیا

حیدرآباد 7 اپریل ( این ایس ایس ) ایمسیٹ کنوینر یادیا کے بموجب حکومت تلنگانہ نے بالکل پہلی مرتبہ ریاست بھر میں ایمسیٹ 2018 کیلئے آن لائین انٹرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ طلبا اپنے ایمسیٹ 2018 کے ہال ٹکٹس 20 اپریل سے آن لائن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ایمسیٹ امتحان ریاست میں 2 تا 7 مئی منعقد ہوگا ۔ اگریکلچر امتحان 2 مئی کو ہوگا ‘ میڈیسن امتحان 3 مئی کو ‘ انجینئرنگ کا امتحان 4 مئی 5 مئی اور 7 مئی کو ہوگا ۔ کنوینر ایمسیٹ نے آن لائین ٹسٹ برائے انجینئرنگ ‘ میڈیسن و اگریکلچر کی تیاریوں کا جائزہ لینے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ پروفیسر یادیا نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ایمسیٹ 2018 کے آن لائین انعقاد کیلئے درکار انتظامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو وقت مقررہ پر امتحان ہال پہونچنا ہوگا اور ایک منٹ کی تاخیر پر بھی امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ عہدیداروں کی جانب سے امتحانات کے پرسکون انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وسیع تر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT