Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ 22 مئی کو منعقد ہوگا

ایمسیٹ 22 مئی کو منعقد ہوگا

انتخابی شیڈول کے پیش نظر انعقاد میںمعمولی تاخیر

انتخابی شیڈول کے پیش نظر انعقاد میںمعمولی تاخیر

حیدرآباد۔6 مارچ (سیاست نیوز) ریاست میں ماہ مئی کے دوران عام انتخابات کے پیش نظر ریاست کے میڈیکل و انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں کیلئے منعقد کیا جانے والا ایمسیٹ 2014ء کی تاریخ میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے اور اب ایمسیٹ 2014ء، 17 مئی کے بجائے 22 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔ گزشتہ دن عام انتخابات کے شیڈول (پروگرام) کا اعلان کئے جانے کی روشنی میں صدرنشین ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر وینو گوپال ریڈی کی صدارت میں ایمسیٹ 2014ء کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا۔

اس اجلاس میں متفقہ طور پر ایمسیٹ 2014ء کی تاریخ کو تبدیل کرکے نئی تاریخ مقرر کرنے کی تجاویز پر اجلاس نے 17 مئی کے بجائے 22 مئی کو ایمسیٹ 2014ء منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے بعد مسٹر وینو گوپال ریڈی صدرنشین ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم اور پروفیسر این وی رمنا راؤ کنوینر ایمسیٹ 2014ء نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT