Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمس اے پی میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

ایمس اے پی میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

مرکزی حکومت سے انتظامات کا آغاز ، سدھارتھا میڈیکل کالج مرکز رہے گا
حیدرآباد /16 مئی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس ) میں مختلف جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے مرکزی حکومت نے انتظامات کا آغاز کردیا ہے ۔ کیونکہ ( ایمس ) آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کی تعمیر مکمل ہونے تک زائد از چار ہزار مختلف زمروں کے ملازمین و عہدیداروں کی ضرورت ہوگی ۔ لیکن جاریہ سال ماہ اگست کے دوران وجئے واڑہ میں واقع سدھارتھا میڈیکل کالج کو مرکز بتاتے ہوئے 50 نشستوں کے ساتھ جماعتوں ( کلاسیس ) کا آغاز کیا جائے گا اور ان کلاسیس کا آغاز کرنے کیلئے کم از کم 70 افراد میں 37 میڈیکل فیکلٹی اور 33 اڈمیشن و اڈمنسٹریشن اسٹاف کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے تقررات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ فیکلٹی تقرر کے عمل کو پدوچیری میں پائے جانے والے جپ مر (jipmer) کو مرکزی حکومت نے ذمہ داری سونپی ہے اور اڈمنسٹریشن اسٹاف کے تقررات عمل میں لانے کی ذمہ داری رائے پور کے ( ایمس ) کے اسٹاف کو دی گئی ۔ اس طرح فی الوقت اڈمنسٹریشن شعبہ کیلئے درکاری 33 اسٹاف ارکان کے تقررات عمل میں لانے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفلیشن جاری کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT