Friday , April 27 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمس بھوبنیشور میں نرسنگ اسٹاف کے تقررات

ایمس بھوبنیشور میں نرسنگ اسٹاف کے تقررات

کمپیوٹر پر امتحان اور اِسکل ٹسٹ ، 25 ڈسمبر اِدخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔ /15 نومبر (سیاست نیوز) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) بھونیشور میں نرسنگ اسٹاف (گروپ بی) کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ ایمس مرکزی محکمہ ،صحت و خاندانی بہبود کے تحت کام کرنے والا آزاد ادارہ ہے ۔ اس ادارے میں جملہ 927 جائیدادوں پر بھرتیاں کی جارہی ہیں ۔ شعبہ جات کے اعتبار سے سینئر نرسنگ آفیسر / گریڈ ۔ I، اسٹاف نرس ۔ 127 ، (جنرل 65 ، او بی سی ۔ 34 ، ایس سی ۔ 19 ، ایس ٹی ۔ 9 ) پے اسکل 34800 – 9,300 روپئے + گریڈ 4,800 روپئے ہوں گے ۔ امیدوار کی عمر 35-21 برس کے درمیان ہونی چاہئیے اور قابلیت کے اعتبار سے چار سالہ بی ایس سی نرسنگ یا بی ایس سی (پوسٹ سرٹیفکیٹ) یا اس کے مساوی کورس یعنی بی ایس سی نرسنگ ( پوسٹ بیسک) کامیاب ریاستی / ملکی / نرسنگ کونسل سے مسلمہ حیثیت رکھنے والے اہل ہوں گے ۔ اور تجربہ کے اعتبار سے بی ایس سی نرسنگ کے بعد 200 بڈس پر مشتمل دواخانہ یا ہیلت کیر انسٹی ٹیوٹ میں گریڈ ۔ 2 اسٹاف اس کی حیثیت سے دو سالہ کام تجربہ رکھتے ہوں ۔ گریڈ ۔ 2 نرسنگ آفیسر / اسٹاف نرس کی جملہ 800 جائیدادیں ہیں۔ (جنرل ۔ 404 ، او بی سی ۔ 216 ، ایس سی 120 ، ایس ٹی ۔ 60) امیدوار کی عمر 30-21 برس کے درمیان ہو ۔ پے اسکل 34,800-9,300 اور گریڈ پے 4,600 وپئے ہوگا ۔ اور امیدوار قابلیت کے اعتبار سے ایس ایس سی (آنرس) نرسنگ / بی ایس سی نرسنگ یا بی ایس سی (پوسٹ سرٹیفکیٹ ) / پوسٹ بیسک بی ایس سی نرسنگ کامیاب اور نرسنگ کونسل سے مسلمہ حیثیت یا ڈپلوما ان جنرل نرسنگ میڈوائفری ، نرسنگ کونسل سے مسلمہ حیثیت رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے اور کم از کم 50 بڈس پر مشتمل دواخانہ میں کام کرنے کم از کم دو سالہ تجربہ لازمی ہوگا ۔ انتخاب کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ (سی بی ٹی) اور آف لائن امتحان کے ذریعہ ہوگا ۔ سی بی ٹی میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو اسکل ٹسٹ / پرفیشینس ٹسٹ میں شرکت کی اجازت ہوگی ۔ امتحانی مراکز بنگلور ، بھونیشور ، چینائی ، لکھنؤ ، جئے پور ، نیو دہلی ، گوہاٹی ، کٹک اور کولکتہ میں ہوں گے اور پروبیشنری مدت ایک سالہ ہوگی ۔ اپلیکیشن فیس 1000/- روپئے آن لائن ادا کرنا ہوگا ۔ ایس سی ، ایس ٹی ، پی ایچ سی اور خواتین امیدواروں سے فیس نہیں لی جائے گی ۔ درخواستیں آن لائن میں /25 ڈسمبر تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ http://www.aiimbhubaneswar.edu.in ملاحظہ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT