Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمس میں مختلف جائیدادوں پر تقررات

ایمس میں مختلف جائیدادوں پر تقررات

تحریری امتحانات اور انٹرویو کی بنیاد پر انتخاب ، اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس ) میں مخلوعہ سینئیر ریسڈنٹ کی جائیدادوں پر عارضی تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جملہ 293 جائیدادیں ہیں جن میں 103 جنرل ، او بی سی 52 ، ایس سی 29 اور ایس ٹی 9 ہیں ۔ شعبہ جات کے اعتبار سے مخلوعہ انستھیسیالوجی / کریٹیکل کیر 15 ، برنن اینڈ پلاسٹک سرجری 8 ، کارڈیالوجی 6 ، ینڈوکرالوجی 7 ، گیاسٹرو ینٹرالوجی 6 ، جنرل میڈیسن 19 ، جنرل سرجری 18 ، میڈیکل انکالوجی / ہیماٹالوجی 14 ، نیوٹالوجی / پیڈیاٹرکس 9 ، نیورالوجی 7 ، نیو کلیر میڈیسن 6 ، آرتھوپیڈکس 6 ، پیڈیا ٹرک سرجری 12 ، پی ایم آر 3 ، پلمنری میڈیسن 1 ، ریڈیو ڈیاگنوسس 10 ، سرجیکل گیاسٹرو ینٹرالوجی 5 ، سرجیکل انکالوجی 12 ، بائیو کیمسٹری 3 ، میکرو بیالوجی 3 ، پاتھالوجی اینڈ لیاب میڈیسن 2 ، امیدوار کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے متعلقہ مضمون میں پوسٹ گریجویٹ ( ایم ڈی / ایم ایس / ڈی ایم / ایم سی ایچ ) یا اس کے مساوی پی جی میڈیکل ڈگری میں کامیاب اور میڈیکل کونسل آف انڈیا کی رکنیت اور جنوری 2018 تک کورس مکمل کرچکے ہیں ، انستھیسیا کے امیدوار ایم ڈی کے ساتھ ساتھ ایک سالہ تجربہ رکھنے والے درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ امیدوار کی عمر 33 برس سے زائد نہ ہو اور ڈی ایم / ایم سی ایچ کورسیس کی تکمیل کرنے والے امیدوار کی عمر 35 برس سے زائد نہ ہو ۔ ایس سی ، ایس ٹیز کو 5 برس ، او بی سیز کو 3 برس اور پی ایچ سیز کو 10 برس عمر کی چھوٹ دی جائے گی ۔ پے اسکل 15,600 ۔ +39,100 گریڈ پے 6,600 + پن پی اے اور دیگر الاونس دئیے جائیں گے ۔ انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ جونیر ریسڈنٹ کی 100 جائیدادیں مخلوعہ ہیں جن میں جنرل 53 ، او بی سی 27 ، ایس سی 16 ، ایس ٹی 4 ہیں قابلیت کے اعتبار سے امیدوار کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے ایم بی پی ایس کے ساتھ انٹرنشپ کی تکمیل کیے ہوں پے اسکل 60,000 ( کنسالٹیڈ پے ) ، انتخاب انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواست فیس 1000 روپئے جنرل ، او بی سیز کے لیے 500 روپئے دیگر کے لیے ہوگی ۔ درخواستیں آن لائن اور آف لائن ، آن لائن کردہ درخواستوں کا پرنٹ لے کر متعلقہ سرٹیفیکٹس کے زیراکس پر سلف اٹسٹیڈ کر کے پرسنل آفیسر کو روانہ کرنا ہوگا ۔ تحریری امتحان اور انٹرویو 17 جنوری 2018 کو ہوں گے ۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ امپلائمنٹ نیوز میں شائع تاریخ سے 30 دن تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ aiimsbhubaneswar.edu.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT