Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمنسٹی انٹرنیشنل پرغداری کاالزام حق بجانب: سنتوش ہیگڈے

ایمنسٹی انٹرنیشنل پرغداری کاالزام حق بجانب: سنتوش ہیگڈے

حیدرآباد /20 اگست ( پی ٹی آئی ) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس این سنتوش ہیگڈے نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف غداری کے الزامات عائد کئے جانے کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کی جلد کار اس بین الاقوامی تنظیم کا ساکھ و اعتبار پر سوال اٹھایا ۔ جس ( تنظیم ) کے زیر اہتمام بنگلور میں منعقدہ ایک جلسہ میں ہندوستان کے خلاف نعرے لگائے گئے تھے ۔ جسٹس سنتوش ہیگڈے نے کہا کہ یہ تنظیم محض یہ کہتے ہوئے اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار نہیں کرسکتی کہ اس کے کسی ملازم نے نعرہ بازی نہیں کی تھی ۔ جسٹس ہیگڈے نے جو سابق سولیسٹر جنرل آف انڈیا بھی ہیں کہا کہ ’’ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ذمہ داری کیا ہے ؟ انہیں یہ معلوم ہونا تھا کہ جب آپ اس قسم کے لوگوں کو لائیں گے اور انہیں من مانی کہنے کی اجازت دیں گے ( اور ) پھر یہ کہیں گے کہ میں ذمہ دار نہیں ہوں ۔ جی نہیں ! ( یہ نہیں ہوسکتا ) جب آپ ایسے لوگوں کو پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں تو آپ بھی انہیں اکسانے والے ہوتے ہیں ۔ اس ( ذمہ داری ) سے آپ فرار نہیں ہوسکتے ‘‘۔ ’’ موافق آزادی نعرہ لگانا غداری ہوتی ہے اور میرے مطابق یہ غداری ہی ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT