Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / ایمن الظواہری، حافظ سعید اور داؤد ابراہیم سرفہرست

ایمن الظواہری، حافظ سعید اور داؤد ابراہیم سرفہرست

: اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد :
اقوام متحدہ ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کی جو فہرست تیار کی ہے ان میں پاکستان کی 139 تنظیمیں اور شخصیتیں شامل ہیں۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے اس فہرست کو حال ہی میں اپ ڈیٹ کیا ہے، جس میں ان تمام تنظیموں اور افراد کی نشاندہی کی گئی جو پاکستان میں رہتے ہیں۔ سرزمین پاکستان سے کام کرتے ہیں یا دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے پاکستانی سرزمین استعمال کرتیہ یں اس فہرست میں جو پہلے شخص ہیں وہ ایمن الظواہری ہیں۔ اقوام متحدہ کے ڈاٹا میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ ایمن الظواہری افغانستان، پاکستان سرحدی علاقہ میں کہیں روپوش ہیں۔ الظواہری کے کئی قریبی مددگاروں کے نام بھی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کو یقین ہیکہ یہ عناصر ایمن الظواہری کے ساتھ روپوش ہیں۔ پاکستان کے روزنامہ ڈان کے مطابق فہرست میں ایمن الظواہری کے بعد دوسرے نمبر پر رامزی محمد بن الشیبا ہیں جن کی یمنی شہری کی حیثیت سے شناخت کی گئی اور کراچی میں انہیں گرفتار کرکے امریکی حکام کے حوالے کیا گیا۔ اسی زمرہ میں ایک درجن سے زائد انتہاء پسندوں کے نام شامل کئے گئے ہیں جنہیں پاکستان میں گرفتار کرکے امریکی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ان میں سے بعض نے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرلیا تھا۔ یہ پاسپورٹس مشرق وسطیٰ میں واقع پاکستان کے مختلف مشنس سے جاری کئے گئے اور ان کی تجدید پاکستان میں عمل میں آئی۔ اقوام متحدہ کی فہرست میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کاسکر بھی نمایاں ہے۔ اقوام متحدہ سیکوریٹی کونسل کے مطابق داؤد ہندوستانی شہری ہے جس نے کئی ناموں سے پاکستانی پاسپورٹس حاصل کر رکھے ہیں اور یہ پاسپورٹس راولپنڈی اور کراچی سے جاری کئے گئے۔ اقوام متحدہ کا دعویٰ ہیکہ داؤد ابراہیم قصورآباد کراچی میں ایک عالیشان عمارت میں مقیم ہے۔ لشکرطیبہ کے حافظ سعید کو فہرست میں ایک ایسے شخص کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے جو اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث انٹرپول کو شدت سے مطلوب ہے۔ حاجی محمد یحییٰ مجاہد، عبدالسلام اور ظفراقبال کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ یہ تمام افراد انٹرپول کو شدت سے مطلوب ہے۔ فہرست میں لشکرطیبہ کو مختلف ناموں سے شامل کیا گیا ہے جن میں المنصورین پاکستانی کشمیر، پاستبان اہلحدیث، جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن شامل ہے۔ اقوام متحدہ کی فہرست میں الرشید ٹرسٹ، حرکت المجاہدین اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، وفا ہیومانٹرین آرگنائزیشن، جیش محمد، رابطہ ٹرسٹ، امہ تعمیرنو، افغان پاسپورٹ کمیٹی، احیاء اسلام ہیریٹیج سوسائٹی، لشکرجھانگوی، الحرمین فاؤنڈیشن اسلامک جہاد گروپ، الاختر ٹرسٹ انٹرنیشنل، حرکت الجہاد اسلامی تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار اور خطیب امام البخاری شامل ہیں۔ ان میں سے بعض کے بارے میں کہا گیا کہ وہ پاکستان، افغانستان سرحد میں قائم ہیں اور وہیں سے کام کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT