ایمپائروں کی گفتگو اب منظر عام پر

دوبئی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ شائقین کے لئے یہ پہلا اور منفرد موقع ہوگا کہ اب وہ میدان پر موجود ایمپائروں اور ٹی وی ایمپائر کے درمیان ہونے والی گفتگو کو راست طور پر سن سکیں گے۔ جیسا کہ آئی سی سی نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی ونڈے سیریز میں اِس تجربہ کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میدان اور ٹی وی ایمپائر کے

دوبئی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ شائقین کے لئے یہ پہلا اور منفرد موقع ہوگا کہ اب وہ میدان پر موجود ایمپائروں اور ٹی وی ایمپائر کے درمیان ہونے والی گفتگو کو راست طور پر سن سکیں گے۔ جیسا کہ آئی سی سی نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی ونڈے سیریز میں اِس تجربہ کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میدان اور ٹی وی ایمپائر کے درمیان ڈی آر ایس اور مختلف طریقوں سے کھلاڑیوں کو آؤٹ دیئے جانے کے ضمن میں کی جانے والی گفتگو کو اب شائقین بھی سن پائیں گے۔ یہ فیصلہ دراصل ایمپائروں کی جانب سے لئے جانے والے فیصلوں کو کرکٹ شائقین کے لئے مزید عام فہم بنانا ہے اور اُمید ہے کہ ورلڈکپ کے چند مقابلوں میں بھی یہ تجربہ آزمایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT