Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمپلائمنٹ ایکسچینجس کو اب نیشنل کیرئیر کونسلنگ سنٹرس کہا جائیگا

ایمپلائمنٹ ایکسچینجس کو اب نیشنل کیرئیر کونسلنگ سنٹرس کہا جائیگا

جاب مواقع کے علاوہ جاب تلاش کرنے والوں کی کونسلنگ کیلئے پورٹل بھی ہوگا : بنڈارو دتاتریہ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): ایمپلائمنٹ ایکسچینجس کو اب نیشنل کیرئیر کونسلنگ سنٹرس کہا جائے گا کیوں کہ وہ نہ صرف جاب مواقع فراہم کرنے کا کام کریں گے بلکہ جاب تلاش کرنے والوں کی کونسلنگ کے لیے اس میں ایک پورٹل بھی ہوگا ۔ جملہ 980 ایمپلائمنٹ ایکسچینجس ہیں جن میں 100 ماڈل سنٹرس کو 380 کروڑ روپئے مصارف سے فروغ دیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ایمپلائمنٹ ایکسچینجس اب محض ایمپلائمنٹ ایکسچینج سنٹرس کے طور پر کام نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایمپلائمنٹ ایکسچینجس میں چار کروڑ لوگوں کے ناموں کا اندراج ہے ۔ مسٹر دتاتریہ نے کہا کہ ان ماڈرن سنٹرس میں روزگار کی تلاش کرنے والوں اور جاب فراہم کرنے والوں کا ڈیٹا بیس ہوگا ۔ انہوں نے کہا ’’ ہم نے تمام ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ ہمیں تجاویز پیش کریں ۔ ہم تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو تین تین سنٹرس دے رہے ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جون میں وزیر اعظم نریندر مودی نے حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے تمام ایمپلائمنٹ ایکسچینجس کو عصری بنانے کی کوشش کے سلسلہ میں این سی ایس پورٹل کا آغاز کیا ۔ نیشنل کیرئیر سرویس پراجکٹ کے تحت قائم این سی ایس پورٹل متلاشیان جاب کے لیے ہینڈ ہولڈنگ ایجنسیز کے طور پر کام کرے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT