Wednesday , August 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایمیلیا کیر کا ونڈے میں 232 رنز کا ریکارڈ

ایمیلیا کیر کا ونڈے میں 232 رنز کا ریکارڈ

ڈبلن۔14جون(سیاست ڈاٹ کام)نیوزی لینڈ کی نوجوان کھلاڑی ایمیلیا کیر نے اس وقت ریکارڈ بکس میں نمایاں جگہ بنا لی جب انہوں نے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ونڈے میں 232رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو خاتون ونڈے کرکٹ کی دوسری ڈبل سنچری بھی ہے۔انہوں نے آسٹریلیائی کھلاڑی بیلنڈا کلارک کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے ممبئی میں ڈنمارک کیخلاف ناقابل شکست 229 رنزبنائے تھے۔ ایمیلیا کیر کے نانا بروس مرے نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 13 ٹسٹ کھیلے جبکہ ان کی والدہ جو مرے اور والد رابی کیر نے بھی ویلنگٹن کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔امیلا کیر نے ریکارڈ 232 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو ونڈے میں کسی بھی خاتون کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ثابت ہوا۔ ان سے قبل آسٹریلیا کی بلنڈا کلارک کے نام 229رنز ناٹ آئوٹ کا ورلڈ ریکارڈ تھا جنھوں نے یہ کارنامہ ڈنمارک سے میچ میں انجام دیا تھا۔اس فہرست میں ہندوستان کی دپتی شرما آئرلینڈ کیخلاف 188 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں اور سری لنکا کی چمارا اتاپتو نے آسٹریلیا سے میچ میں 178رنز ناٹ آئوٹ اور انگلینڈ کی شارلوٹ ایڈورڈز نے آئرلینڈ سے میچ میں 173رنز ناٹ آئوٹ بنائے تھے۔

TOPPOPULARRECENT