Wednesday , October 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایم ایس ایجوکیشن اسپورٹس ایونٹ کا کامیاب اختتام

ایم ایس ایجوکیشن اسپورٹس ایونٹ کا کامیاب اختتام

حیدرآباد 18 نومبر (پریس ریلیز) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کا دو روزہ سالانہ اسپورٹس ڈے پورے جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ تقسیم انعامات مولانا نعیم سینئر ڈائرکٹرس انور احمد، معظم حسین، والی بال کے سابق کپتان کے وینکٹ نارائنا کے ہاتھوں ہوا۔ چیف گیسٹ وینکٹ نارائنا جنھوں نے 10 برسوں تک بین الاقوامی کھیلوں میں انڈین ٹیم کے کپتان کے طور پر نمائندگی کی، ایم ایس طلباء کی اسپورٹس کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اگر طلباء اس لگن کو بنائے رکھیں تو عالمی سطح کے کھیلوں میں ان کا پہنچنا یقینی ہے۔ سینئر ڈائرکٹر انور احمد نے اسپورٹس میں طلباء کی دلچسپی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایس اکیڈیمی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی طلباء کی تربیت کررہا ہے تاکہ وہ ریاست، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے لئے وقار حاصل کریں۔ دوسرے سینئر ڈائرکٹر معظم حسین نے اپنی تقریر میں کہاکہ ایم ایس کے نصاب میں اسپورٹس کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔ اسکولوں میں اسپورٹس ٹیچرس کو بحال کیا گیا جو روزانہ طلباء کو اسپورٹس کی تعلیم دیتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ایم ایس کی اس کوشش کا نتیجہ ہے کہ آج ایم ایس کے طلباء ڈسٹرکٹ، اسٹیٹ اور نیشنل سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ہر مقابلہ سے انعامات حاصل کرکے لوٹ رہے ہیں۔ گزشتہ سال نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے کمپٹیشن میں ایم ایس کے چار سے زائد طلباء کو گولڈ اور سلور میڈل حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT