Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی سلور جوبلی تقاریب

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی سلور جوبلی تقاریب

گوشہ محل پولیس اسٹیڈیم میں اسٹیج شو اور اسٹالس، ڈائرکٹر معظم حسین کا خطاب
حیدآباد 21 فروری (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی سلور جوبلی تقریب پورے تزک و احتشام کے ساتھ پولس اسٹیڈیم گوشہ محل میں جاریہے۔ تین روزہ پروگرام کے آج دوسرے دن اقلیتی بہبود کے سکریٹری سید عمر جلیل بطور مہمان خصوصی شامل تھے۔ سلور جوبلی جشن کے پروگرام میں پہلے روز خواتین کے لیَ مخصوص تھا جس میں ایم ایس کے طلباء  نے اسٹیج شو اور مختلف موضوعات پر تیار کیَ گیَ اسٹالس کے ذریعہ ایم ایس کے ذریعہ تعلیم اور فلسفہ کو سامعین کے سامنے پیش کیا۔ اسٹیج شو کے ذریعہ طلبہ نے اخلاقیات، مذہب، پڑوسی  کے حقوق والدین کے حقوق ، اسلام مِیں عورتوں کے حقوق۔ اساتذہ کا اکرام ان تمام عنوانات پر اسٹیج شو کے ذریعہ پیغام دیا۔ طلبہ نے قومی یکجہتی کا پروگرام پیش کر کے سامعین کا دل جیت لیا۔  دو درجن سے زائد مختلف اسٹال کے ذریعہ ایم ایس کے ۲۵ سالہ سفر کا بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ میں اور میرا ایم ایس کے عنوان پر پیش کیَ گیَ اسٹیج شو بے سامعین کو پورے طورپر لطف اندوز کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس کے ڈائرکٹر معظم حسین نے بتایا کہ 25 سال میں پورے سماج کوقابل قدر آئی آئی ٹی ڈاکٹر انجینیر اور سماج کو فیض یاب کرنے والے مہیا کرایا ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ مجھے اپنی قوم کے بہترین ادارے میں خود کو جوڑ کر اپنے آپ سے مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے. جب سے ایم ایس آیا ہوں اور اسکی کاوشوں سے مسلمانوں کو تمام مسابقتی امتحان میں لے جانے کی کوششکررہا ہوں ۔ انہوں نے ایم ایس کے اخلاق اسٹالس معائنہ کرنے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں اور نئی نسل میں ایم ایس کے ذریعے مزید سدھار آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT