Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم ایس سے 2 مسلم لڑکیوں نے ریاست تلنگانہ کے انٹرامتحان میں اسٹیٹ ٹاپ کا مقام حاصل کرکے تاریخ رقم کی

ایم ایس سے 2 مسلم لڑکیوں نے ریاست تلنگانہ کے انٹرامتحان میں اسٹیٹ ٹاپ کا مقام حاصل کرکے تاریخ رقم کی

حیدرآباد ۔ 23 اپریل (پریس نوٹ) ایم ایس جونیر کالج کی دو طالبہ ائمن امتہ المتین اور بشرہ تحسین نے انٹر فرسٹ ایئر میں 436/440 نشانات کے ساتھ اسٹیٹ ٹاپر کا مقام حاصل کرلیا ہے جو ملت کیلئے فخر کی بات ہے۔ ریاست تلنگانہ میں اس قدر شاندار نشانات لاکر ایم ایس کی یہ دونوں طالبہ نے ایک تاریخ رقم کی جوکہ مسلم سماج کیلئے ایک مشعل راہ ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی طرف سے جاری پریس نوٹ میں آج اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایم ایس جونیر کالج کی دو طالبہ ائمن امتہ المتین ہال ٹکٹ نمبر (HT No: 1627133436) اور بشرہ تحسین (HT No: 1622110434) نے 99.1 فیصد (436/440) نشانات لا کر پورے ریاست تلنگانہ میں ٹاپ کیا۔ واضح رہیکہ امسال کے انٹر فرسٹ ایئر کے امتحان میں 436 نشانات ریاست بھر میں سب سے زیادہ نشان ہے۔ ایم ایس انتظامیہ نے کہا کہ ان دونوں طلبہ نے اسٹیٹ فرسٹ رینک لاکر مسلم قوم کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے۔ ان کی کامیابی سے قوم کے بچے اور بچیوں میں نئی امنگ اور کچھ کر دکھانے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ یہ دونوں طالبات پورے مسلم قوم کیلئے ایک مشعل راہ ہیں۔ سال بہ سال ملت کے طلباء و طالبات ریاست گیر سطح پر ٹاپ مقام حاصل کرکے پوری مسلم قوم میں نئے جوش اور ولولے پیدا کررہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ ایم ایس کی شروع سے یہی کوشش رہی کہ ملت کے طلباء نمایاں کامیابی حاصل کرکے قوم کا نام روشن کریں۔ اس کیلئے ایم ایس کا انتظامیہ ہمہ وقت مصروف رہتا ہے۔ ایم ایس میں تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی پوری توجہ دی جاتی ہے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دین بھی بچوں میں داخل ہوسکے اور اپنی عملی زندگی میں ایک کامل مسلمان بن کر زندگی گذاریں۔ واضح ہوکہ ائمن امتہ المتین کافی ذہین طالبہ ہیں۔ گذشتہ سال انہوں نے UNICEF کے پینٹنگ مقابلہ میں ہندوستان کی نمائندگی کرکے ملک کا سر فخر سے اونچا کردیا تھا۔ ایم ایس انتظامیہ نے اس موقع پر اس کامیاب طالبہ ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT