Wednesday , December 19 2018

ایم ایس طالبہ کو انٹر سال دوم میں ریاست میں پہلا مقام

امتہ الرحیم کو 989 نشانات، دیگر طلبہ کا بھی شاندار مظاہرہ

امتہ الرحیم کو 989 نشانات، دیگر طلبہ کا بھی شاندار مظاہرہ

حیدرآباد ۔ 3 مئی (پریس نوٹ) حیدرآباد کے پرانے اور نئے شہر میں ایم ایس جونیر کالج شاندار تعلیمی خدمات خصوص کر مسلم طلبہ کیلئے پیش کررہا ہے۔ ایم ایس کا قیام 2002ء میں عمل میں آیا۔ سال 2005ء سے ایم ایس کے انٹر سال دوم کے طلبہ 780 سے زائد نشانات حاصل کرتے آرہے ہیں جوکہ اس کی معیاری تعلیم کا ثبوت ہے۔ اس سال ایم ایس جونیر کالج کے انٹرمیڈیٹ سال دوم کے طلباء و طالبات کے نتائج شاندار رہے۔ ایم ایس کی طالبہ امتہ الرحیم اسما (بی پی سی گروپ) نے انٹرمیڈیٹ سال دوم، امتحان منعقدہ 2014ء میں ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے 989 نمبرات حاصل کیں۔ ان کا ہال ٹکٹ نمبر 1422212381 ہے۔ یہ حیدرآباد کی واحد طالبہ ہیں جس نے ریاست میں اس قدر شاندار مظاہرہ کیا ہے۔جناب محمد لطیف خاں صدرنشین ایم ایس جونیر کالج نے بتایا کہ اس سال 11 اسٹوڈنٹ نے 90 فیصد سے زائد نشانات حاصل کیں۔ ان میں 6 طالبات (بی آئی پی سی) اور 5 طلبہ و طالبات (ایم پی سی) گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن دیگر طالبات نے بی پی سی گروپ میں شاندار مظاہرہ کیا ان میں سوہا اقبال قریشی985 نمبرات، (ایم ایس ٹی) اکرم النساء صوفیہ 984 (ایم ایل کے)، ایمن محمدی 984 (ایم ایس ٹی)، سیدہ محی فاطمہ 984 (ایم ایل کے) نشا سمرین (ایچ) نے 981 نمبرات (ایم ایس ٹی) حاصل کیں۔ ایم پی سی گروپ میں خدیجہ سلطانہ 983 نمبرات (ایم ایس ٹی) سید عبدالقادر 983 (ایم ایس ٹی)، ثناء عمر 981 (ایم ایل کے)، سیدہ معراج فاطمہ 981 (ایم ایل کے) اور ندیم گوہر نے (ایم ایل کے ہیں) 980 نمبرات حاصل کیںہیں ۔

TOPPOPULARRECENT