Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / ایم ایس پی سے متعلق قانون کیلئے یچوری کا مودی کو مکتوب

ایم ایس پی سے متعلق قانون کیلئے یچوری کا مودی کو مکتوب

نئی دہلی، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل سیتا رام یچوری نے حکومت سے کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر اپنی فصل فروخت کا حق دینے سے متعلق ایک قانون پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں بنانے کا مطالبہ کیا ہے ، جس میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ اقل ترین امدادی قیمت کا سالانہ جائزہ لیا جائے ۔ یچوری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آج لکھے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ان کی حکومت نے انتخابات میں اقل ترین امدادی قیمت ڈیڑھ گنا دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن گزشتہ تین سال میں انہوں نے اس وعدے کا پورا کرنے کیلئے کوئی کام نہیں کیا اور موجودہ ایم ایس پی سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے ۔انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ فوڈ کارپوریشن اور نفیڈ بھی موجودہ ایم ایس پی پر اناج نہیں خرید رہے ہیں جس سے کسانوں کو اپنا اناج مارکیٹ میں خسارے میں فروخت کرنا پڑ رہا ہے ۔ سی پی ایم لیڈر نے مودی کی توجہ گزشتہ تین سال میں ہزاروں کسانوں کی خود کشی کی طرف دلائی ہے اور اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ آئے دن کسی نہ کسی ریاست میں کسانوں کی مخالفت اور تحریک بڑھتی جا رہی ہے ۔لیکن حکومت نے اس معاملے پر نہ صرف بے رخی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ خاموشی بھی اختیا رکررکھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT