Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / ایم ایل اے کی پراسرار موت ہوٹل سے ریوالور اور خط برآمد

ایم ایل اے کی پراسرار موت ہوٹل سے ریوالور اور خط برآمد

ایٹاہ ۔ 17 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایس پی ایم ایل اے انار سنگھ دیواکر جو کل پراسرار حالات میں ہوٹل کے ایک کمرہ میں مردہ پائے گئے تھے، وہاں سے ایک ریوالور اور ایک خط برآمد کیا گیا ہے ۔ پو لیس نے بتایا کہ خط میں پانچ افراد کے نام موجود ہیں جن کا تعلق دہلی سے ہے اور جنہوں نے دیواکر کو 350 کروڑ روپئے کا دھوکہ دیا اور اسی وجہ سے ذہنی عدم توازن کا شکار ہوکر وہ انتہائی قدم (خودکشی) اٹھارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دیواکر نے ہفتہ کو شکھر ہوٹل میں کمرہ کرایہ پر لیا تھا لیکن حیرت انگیز طور پر اتوار کو اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے اور ایک ریوالور ان کی نعش کے قریب پڑا تھا ۔ دریں اثنا ایس ایس پی سریندر کمار ورما نے کہا کہ پولیس اس معاملہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کر رہی ہے کیونکہ متوفی کے ارکان خاندان اسے خودکشی کا نہیں بلکہ قتل کا کیس قرار دے رہے ہیں جس کیلئے نامعلوم افراد کے خلاف انہوں نے ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے ۔ 2002 ء میں ایس پی کے ٹکٹ پر دیواکر یو پی کے جالیسر حلقہ رائے دہی سے منتخب ہوئے تھے لیکن بعد ازاں 2009 ء میں انہوں نے ہاتھرس سے ایس پی کے ہی ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات لڑے لیکن بدقسمتی سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2012 ء کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر لڑا۔ بہرحال انہیں پارٹی سے الگ ہوجانے کے بعد بھی حال ہی میں ایس پی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے دوبارہ ایس پی میں شامل کرلیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT