Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایم ایل جئے سمہا سب سے اسٹائلش بلے باز

ایم ایل جئے سمہا سب سے اسٹائلش بلے باز

نئی دہلی 5 جولائی ( پی ٹی آئی ) آنجہانی ایم ایل جئے سمہا کو ملک کیلئے اب تک کھیلنے والا سب سے زیادہ اسٹائلش بلے باز قرار دیتے ہوئے سابق ہندوستانی کرکٹ وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ سابق حیدرآبادی کپتان کے مشوروں کی وجہ سے وہ ( لکشمن ) قومی ٹیم میں کامیاب ہوسکے ۔ ایم ایل جئے سمہا 7 جولائی 1999 کو کینسر کے عارضہ کا شکار ہوکر فوت ہوگئے تھے ۔ لکشمن

نئی دہلی 5 جولائی ( پی ٹی آئی ) آنجہانی ایم ایل جئے سمہا کو ملک کیلئے اب تک کھیلنے والا سب سے زیادہ اسٹائلش بلے باز قرار دیتے ہوئے سابق ہندوستانی کرکٹ وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ سابق حیدرآبادی کپتان کے مشوروں کی وجہ سے وہ ( لکشمن ) قومی ٹیم میں کامیاب ہوسکے ۔ ایم ایل جئے سمہا 7 جولائی 1999 کو کینسر کے عارضہ کا شکار ہوکر فوت ہوگئے تھے ۔ لکشمن نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم ایل جئے سمہا کی سادگی سے بہت زیادہ متاثر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹرین انڈر 13 کرکٹ کوچنگ کیمپ منعقد کرتے ہوئے ایم ایل جئے سمہا ایک سیکل پر وجئے واڑہ میں اندرا گاندھی میونسپل کارپوریشن اسٹیڈیم آیا کرتے تھے ۔ ایک افسانوی کرکٹر کیلئے یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی ۔ ہم نے ان کے تعلق سے بہت کچھ سن رکھا تھا ۔ لکشمن کی خواہش پر ہی ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے ایم ایل جئے سمہا کی سوانح شائع کی تھی ۔ اس کتاب کو 2005 میں سنیل گواسکر نے جاری کیا تھا ۔ جئے سمہا نے مسلسل 14 رانجی ٹرافی سیزن میں حیدرآباد کی قیادت کی تھی ۔ لکشمن نے کہا کہ جب کھیل کا سوال آجاتا تو وہ پورے جذبہ کے ساتھ مظاہرہ کرتے تھے ۔ وہ ہمیشہ سادگی کو اختیار کرتے تھے ۔ لکشمن نے کہا کہ جئے سمہا اکثر ان سے کہا کرتے تھے تم ٹیم انڈیا کیلئے ہوسکتا ہے کہ اوپنر ہو لیکن حیدرآباد کیلئے تمہیں تین نمبر پر بیٹنگ کرنی ہوگی ۔ جئے سمہا کا یہ مشورہ لکشمن کیلئے کارگر ثابت ہوا اور انہوں نے اسی نمبر پر کھیلتے ہوئے کولکتہ میں اسٹیو وا کی قیادت والی آسٹریلیا کے خلاف 281 رنز اسکور کئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT