Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی قائدین نے ووٹ ڈالے

ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی قائدین نے ووٹ ڈالے

حیدرآباد 22 مارچ (این ایس ایس) حیدرآباد ۔ محبوب نگر ۔ رنگاریڈی گریجویٹس حلقہ کے لئے آج منعقدہ ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی نے یہاں عنبرپیٹ میں ان کے ووٹ کا استعمال کیا۔ بی جے پی قائدین نے مختلف پولنگ بوتھس پر ان کے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس پارٹی نے حیدرآباد، محبوب نگر، رنگاریڈی گریجویٹس حلقہ اور ورنگل، کھمم، نلگنڈہ گریجویٹس حلقہ کے لئے دو امیدواروں کو میدان میں اُتارا ہے۔ مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر قائد بنڈارو دتاتریہ نے نلہ کنٹہ میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ این اندرسین ریڈی نے ویویکا نندا سنچنیری ہائی اسکول موسیٰ رام باغ اور اسمبلی میں بی جے پی کے فلور لیڈر ڈاکٹر کے لکشمن نے گاندھی نگر میں محکمہ اوزان و پیمانہ جات کے دفتر میں اپنا ووٹ ڈالا۔ حیدرآباد ۔ محبوب نگر ۔ رنگاریڈی گریجویٹس حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار این رامچندر راؤ نے تارناکہ میں ان کے ووٹ کا استعمال کیا جبکہ ورنگل ۔ کھمم ۔ نلگنڈہ گریجویٹس حلقہ کے امیدوار ای رام موہن راؤ نے پاروت گیری، ورنگل میں ان کے ووٹ کا استعمال کیا۔ پولیس نے ایم ایل سی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے معقول سکیوریٹی انتظامات کئے۔

TOPPOPULARRECENT