Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ایم ایل سی انتخابات میں حصہ لینے صدرٹی این جی اوز دیوی پرساد مستعفی

ایم ایل سی انتخابات میں حصہ لینے صدرٹی این جی اوز دیوی پرساد مستعفی

ٹی آر ایس کے ٹکٹ پر مقابلہ ، صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر کے سی آر کی ہری جھنڈی

ٹی آر ایس کے ٹکٹ پر مقابلہ ، صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر کے سی آر کی ہری جھنڈی
حیدرآباد۔/20فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں مجوزہ قانون ساز کونسل کی نشستوں کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تلنگانہ این جی اوز کے صدر دیوی پرساد نے اپنی ملازمت سے استعفی دے دیا ہے۔ دیوی پرساد ٹی آر ایس کے ٹکٹ پر قانون ساز کونسل کی نشست کیلئے مقابلہ کریں گے۔ وہ محکمہ آبپاشی میں ضلع میدک کے اسسٹنٹ ٹیکنیکل آفیسر کے عہدہ پر فائز تھے۔ انہوں نے اپنا استعفی اعلیٰ عہدیداروں کو روانہ کردیا جس کی منظوری کے ساتھ ہی وہ باقاعدہ طور پر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ واضح رہے کہ ایم ایل سی نشستوں کے انتخابات کے سلسلہ میں امیدواروں کے انتخاب کیلئے صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ پارٹی قائدین کے ساتھ سرگرم مشاورت میں مصروف ہیں اور انہوں نے دیوی پرساد کے نام کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ تلنگانہ جدوجہد کے دوران دیوی پرساد نے این جی اوز کے صدر کی حیثیت سے اہم رول ادا کیا تھا۔ سوامی گوڑ کے ٹی آر ایس میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے این جی اوز کی صدارت سنبھالی۔ وہ میدک لوک سبھا حلقہ سے ٹی آر ایس ٹکٹ پر مقابلہ کے خواہاں تھے تاہم انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ اب ایم ایل سی کا ٹکٹ یقینی سمجھا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT