Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ایم ایل سی انتخابات کیلئے بہتر انتظامات کی ہدایت

ایم ایل سی انتخابات کیلئے بہتر انتظامات کی ہدایت

محبوب نگر۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل سی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے بہتر انتظامات کی ہدایت ضلع کلکٹر سری دیوی نے اپنے چیمبر میں منعقدہ نوڈل آفیسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد تعداد میں ووٹرس ہوں تو نئے پولنگ اسٹیشن کے قیام کی اجازت ملی ہے اور ضلع میں 17نئے پولنگ اسٹیشنس قائم کئے جارہ

محبوب نگر۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل سی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے بہتر انتظامات کی ہدایت ضلع کلکٹر سری دیوی نے اپنے چیمبر میں منعقدہ نوڈل آفیسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد تعداد میں ووٹرس ہوں تو نئے پولنگ اسٹیشن کے قیام کی اجازت ملی ہے اور ضلع میں 17نئے پولنگ اسٹیشنس قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے نوڈل آفیسروں سے کہا کہ انتخابات کے فرائض میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لئے خصوصی سنٹر قائم کیا جائے۔ پولنگ کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے۔ پولنگ میٹریل، بیالٹ باکسس و دیگر انتخابی میٹریل تیار رکھا جائے۔ پولنگ سنٹرس پر پولنگ اسٹاف کے ایک دن قبل پہنچنے کے انتظامات کئے جائیں۔ پولنگ کا آغاز ٹھیک وقت پر کیا جائے۔ پولنگ مرکز پر شناختی کارڈ رکھنے والوں کو ہی داخلہ کی اجازت دی جائے۔ پولنگ کے دوران گھنٹہ گھنٹہ سے تفصیلات سے ضلع انتظامیہ کو واقف کروایا جائے۔ پولنگ کے بعد باکسس کو مہربند کرکے کنٹرول روم میں منتقل کیا جائے۔ اس موقع پر ماسٹر ٹرینر و ریٹائرڈ ڈائرکٹر ویریندر نے پاور پوائنٹ پر پریزنٹیشن کے ذریعہ انتخابات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

TOPPOPULARRECENT