Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ایم ایل سی محمد فاروق حسین کی عمرہ سے واپسی

ایم ایل سی محمد فاروق حسین کی عمرہ سے واپسی

سنگاریڈی۔ 11 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد فاروق حسین ایم ایل سی بعد ادائیگی عمرہ و زیارت روضۂ اقدس بروز پیر حیدرآباد لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ اور ملک میں امن و امان کیلئے خصوصی دعا کی اور حیدرآباد پہنچنے کے بعد وہ سدی پیٹ کا بھی دورہ کریں گے۔ محمد فاروق حسین ایم ایل سی کانگریس نے کہا کہ 14 مئی کو نائب صدر کل ہند ک

سنگاریڈی۔ 11 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد فاروق حسین ایم ایل سی بعد ادائیگی عمرہ و زیارت روضۂ اقدس بروز پیر حیدرآباد لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ اور ملک میں امن و امان کیلئے خصوصی دعا کی اور حیدرآباد پہنچنے کے بعد وہ سدی پیٹ کا بھی دورہ کریں گے۔ محمد فاروق حسین ایم ایل سی کانگریس نے کہا کہ 14 مئی کو نائب صدر کل ہند کانگریس کا دورہ علاقہ تلنگانہ قرار پایا ہے۔ راہول گاندھی تلنگانہ میں دو یوم کسان بھروسہ یاترا میں شرکت کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کسانوں اور عوام سے مجوزہ کسان بھروسہ یاترا میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔ ضلع میدک کے توپران میں 14 مئی کو شام 5 بجے راہول گاندھی پہونچیں گے اور اس موقع پر ضلع کے تمام 10 اسمبلی حلقہ جات سے کانگریس قائدین و کارکنان توپران پہنچ کر راہول گاندھی کا استقبال کریں گے۔ محمد فاروق حسین ایم ایل سی نے کہا کہ توپران میں راہول گاندھی کی کسان بھروسہ یاترا کو ضلع کانگریس صدر سنیتا لکشما ریڈی، سابق نائب وزیراعلیٰ دامودر راج نرسمہا، رکن اسمبلی ظہیرآباد ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، سابق ایم پی کانگریس سریش شٹکر، کشٹا ریڈی رکن اسمبلی نارائن کھیڑ کامیاب بنانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے راہول گاندھی کی توپران کسان بھروسہ یاترا کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT