Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم ایل سی کے لیے تلگو دیشم سے بی وینوگوپال کا ادخال پرچہ نامزدگی

ایم ایل سی کے لیے تلگو دیشم سے بی وینوگوپال کا ادخال پرچہ نامزدگی

شمس آباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بی وینو گوپال تلگو دیشم اسٹیٹ سکریٹری نے آج راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ کے ہمراہ ضلع کلکٹر آفس پہنچ کر ایم ایل سی رنگاریڈی کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ اس موقع پر پرکاش گوڑ رکن اسمبلی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں ترقی صرف اور صرف تلگو دیشم پارٹی کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔ راجندر نگر حلقہ میں کروڑہا روپیوں کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دئیے گئے ۔ خاص کر شمس آباد منڈل میں سڑکوں کی تعمیر ، پانی کے مسئلہ کو حل کرنا ، آنگن واڑی اسکول ، بلڈنگس ، واٹر پلانٹس ، ڈرینج سسٹم کے علاوہ کئی ترقیاتی کام انجام دئیے گئے ۔ رنگاریڈی سے تلگو دیشم امیدوار بی وینوگوپال کی کامیابی کے بعد ایم ایل سی فنڈ و رکن اسمبلی فنڈ کے ذریعہ مزید ترقیاتی کام انجام دئیے جاچکے ہیں ۔ بی وینو گوپال نے کہا کہ ہماری کامیابی کا ہمیں یقین ہے اور کامیابی کے بعد سب سے پہلے ایم ایل سی فنڈ کے ذریعہ شمس آباد میں ترقیاتی کام انجام دئیے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT