Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ایم ایل سی گریجوٹ انتخابات ‘ ٹی آر ایس کی تائید پر سی پی ایم کا غور

ایم ایل سی گریجوٹ انتخابات ‘ ٹی آر ایس کی تائید پر سی پی ایم کا غور

حیدرآباد۔/6مارچ، ( سیاست نیوز) سی پی ایم تلنگانہ یونٹ ایم ایل سی گریجویٹ حلقوں کے انتخابات میں ٹی آر ایس کی تائید پر غور کررہا ہے۔ توقع ہے کہ پارٹی جلد اعلان کردے گی۔ ٹی آر ایس امیدوار دیوی پرساد نے آج سی پی ایم ریاستی سکریٹری ویرا بھدرم سے ملاقات کی اور تائید کی اپیل کی۔ اس موقع پر ویرا بھدرم نے کہا کہ انکی پارٹی کو دیوی پرساد کی امیدواری پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اسی لئے دیوی پرساد کے خلاف اپنا امیدوار نہیں اُتارا ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد دیوی پرساد کی تائید کا اعلان کرینگے۔ اسی دوران دیوی پرساد کی کامیابی کیلئے ریاستی وزرا و پارٹی قائدین حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے گریجویٹ رائے دہندوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی کالونیوں اور مختلف یونیورسٹیز میں دیوی پرساد کے ہمراہ ٹی آر ایس قائدین دورہ کررہے ہیں۔ حیدرآباد میں آئی ٹی شعبہ سے وابستہ گریجویٹ رائے دہندوں نے دیوی پرساد کی تائید کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT