Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / ایم این ایس کے احتجاج پر رین ڈانس تقاریب منسوخ

ایم این ایس کے احتجاج پر رین ڈانس تقاریب منسوخ

ممبئی ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راج ٹھاکرے کی مہاراشٹرا نونرمان سینا نے آج کہا کہ اس نے رین ڈانس تقاریب کی تنسیخ کو یقینی بنایا ہے جس کا اہتمام ہولی کے موقع پر کیا گیا تھا۔ ریاست کے بعض علاقے پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں اور پارٹی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ہولی تقاریب کے دوران خاص طور پر پانی کی بچت پر توجہ دیں۔ ایم این ایس کی جنرل سکریٹری شالینی ٹھاکرے نے دعویٰ کیا کہ دو رین ڈانس تقاریب اندھیری اور جوہو میں مقرر تھیں لیکن ایم این ایس کے انتباہ کے بعد انہیں منسوخ کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے موسیقی پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا صرف پانی ضائع کئے بغیر ہولی کھیلنے کی خواہش کی تھی ۔ ہماری اپیل کے بعد منتظمین نے تیقن دیا کہ جاریہ سال خشک ہولی تقاریب منعقد کی جائیں گی اور رین ڈانس تقاریب منسوخ کردی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT