Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ایم اے حمید کو سرسید احمد خاں ایوارڈ

ایم اے حمید کو سرسید احمد خاں ایوارڈ

اردو کے فروغ کے لیے خدمات انجام دینے والی شخصیتوں میں ایوارڈس کی تقسیم
حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : اردو ڈیولپمنٹ کمیٹی محبوب نگر کے زیر اہتمام اس ہفتہ ریاستی اردو کانفرنس کا محبوب نگر میں شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا جس میں محبوب نگر اور تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں تعلیمی میدان میں اور اردو کے فروغ کے لیے خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈس عطا کئے گئے ۔ اس ضمن میں ادارہ سیاست کے قوم و ملت کے فلاحی کام بالخصوص تعلیمی میدان میں کیرئیر گائیڈنس کے ذریعہ گرانقدر خدمات انجام دینے کے لیے صدر اردو ڈیولپمنٹ کمیٹی محبوب نگر جناب محمد تقی حسین تقی کی قیادت میں ایک وفد نے دفتر سیاست میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں ’ سرسید احمد خاں ایوارڈ ‘ ایم اے حمید کو عطا کیا ۔ اس موقع پر شریک معتمد حافظ ادریس سراجی ، مصباح الدین ، محمد مکرم علی متین موجود تھے ۔ کمیٹی کے عہدیداران نے ریاستی اردو کانفرنس 2018 کو تلنگانہ کی ایک تاریخ ساز کامیاب کانفرنس قرار دیتے ہوئے اس کے اقتباسات پیش کئے ۔ بالخصوص اضلاع میں اردو میڈیم کے طلبہ کی تعلیمی رہنمائی کی ضرورت کو ادارہ سیاست نے پورا کیا اور بھر پور تعاون و اشتراک سے ثمر آور نتائج برآمد ہوئے ۔ سرسید احمد خاں ایوارڈ ایک مومنٹو اور توصیف نامہ پر مشتمل تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT