Saturday , December 15 2018

ایم اے ( فارسی ) عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلے کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ایم اے ( فارسی ) عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلے کے خواہش مند طلباء وطالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ بغیر دیرینہ فیس کے 13 مئی مقرر ہے ۔ رجسٹریشن فیس 400 روپئے ہے جو تلنگانہ / آندھرا پردیش آن لائن یا پھر کریڈٹ / ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ ادا کی جاسکتی ہے ۔ ایم اے ( فارسی ) میں داخلے کے ل

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ایم اے ( فارسی ) عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلے کے خواہش مند طلباء وطالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ بغیر دیرینہ فیس کے 13 مئی مقرر ہے ۔ رجسٹریشن فیس 400 روپئے ہے جو تلنگانہ / آندھرا پردیش آن لائن یا پھر کریڈٹ / ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ ادا کی جاسکتی ہے ۔ ایم اے ( فارسی ) میں داخلے کے لیے کوئی بھی گریجویٹ ( بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ، بی بی اے ) جس کا گریجویشن میں زبان دوم اردو ، عربی یا فارسی رہا ہو داخلہ کے اہل ہیں ۔ ان میں عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ تمام کالجس ، فاصلاتی تعلیم ، اوپن یونیورسٹی ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سے گریجویٹ طلباء وطالبات درخواست دے سکتے ہیں ۔ داخلہ کے لیے عثمانیہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ osmania.ac.in ، ouadmissions.com پر راست فارم کی خانہ پری کی جاسکتی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440878514 یا 9885212405 پر ربط کریں ۔۔

بی ایڈ انٹرنس ، ادخال درخواست کی آج آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی ایڈ انٹرنس ایڈسیٹ تلنگانہ میں 6 جون کو مقرر ہے ۔ اس کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی 7 مئی آخری تاریخ ہے ۔ ڈگری کامیاب امیدوار اپنے متعلقہ مضمون سے بی ایڈ انٹرنس کرسکتے ہیں ۔ اس کی معلومات داخلے رہبری کے لیے ایم آئی جی ایس محمڈن انسٹی ٹیوٹ آف جنرل اسٹیڈیز جلوخانہ لاڈ بازار پر صبح دس تا 5 بجے ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT