Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایم اے قیوم صدر بادے پلی اقلیتی سل کانگریس منتخب

ایم اے قیوم صدر بادے پلی اقلیتی سل کانگریس منتخب

بادے پلی۔/9جنوری، ( ذریعہ ای میل ) بادے پلی محلہ فضل بنڈہ سے تعلق رکھنے والے سینئر اقلیتی سل ایم اے قیوم کو بادے پلی کانگریس پارٹی اقلیتی سل صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج ڈاکٹر ملوروی نے ایم اے قیوم کو منتخب ہونے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا اور تہنیت پیش کرتے ہوئے شال اور گلپوشی کی گئی۔ ایم اے قیوم بادے پلی کانگریس پارٹی سے منتخب ہونے پر انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ مجھے اس عہدہ پر منتخب کرنے پر میں کانگریس پارٹی کی ترقی بالخصوص اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس موقع پر ایم اے ملک شاکر سابق نائب صدر زرعی مارکٹ بادے پلی، سرفراز احمد، شیخ حبیب، فرید سیٹھ، سید منہاج الدین، اشوک کمار، نیتانندم، بوکا وینکٹم، غوث ربانی نے ایم اے قیوم کو مبارکباد پیش کی۔ مزید تفصیلات کیلئے9063676331 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT