Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم بی اے ، بی کام و دیگر کیلئے روزگار کے مواقع

ایم بی اے ، بی کام و دیگر کیلئے روزگار کے مواقع

حیدرآباد۔10 اگسٹ (سیاست نیوز ) بینک آف مہاراشٹرا میں 1000سے زائد مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیا جا چکا ہے ‘ اہل نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بینک کاری نظام کا حصہ بن سکتے ہیں۔ بینک آف مہاراشٹرا کی جانب سے ملک کی 29ریاستوں میں 1896شاخوں پر محلوعہ مختلف عہدوں کیلئے اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آچکی ہے اور ان عہدوں پر تقررات حاصل کرنے کیلئے خواہشمند نوجوان و تجربہ کار عہدیدار 12اگسٹ تا 6ستمبر درخواست داخل کر سکتے ہیں۔ جن عہدوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں سینئر منیجر 100‘منیجر200‘ پروبیشنری آفیسرس 500‘ شامل ہیں پروبیشنری آفیسر کے عہدے کیلئے ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان بینکنگ اینڈ فینانس درکار ہے۔ ان جنرل عہدوں کے علاوہ سیکیوریٹی منیجرس کی 15جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ کلرک کے عہدے پر زائد از 500مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے جن میں 100لاء گریجویٹ ‘ 200اگریکلچر گریجویٹ اور 200پروبیشنری کلرک کی جائیدادیں شامل ہیں جن پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ ان مخلوعہ عہدوں پر تقررات کے لئے 12اگسٹ تا 6ستمبر درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ بینک کاری شعبہ میں نوجوان اپنی قابلیت کے اعتبار سے ترقی کر سکتے ہیں اور انہیں ملازمت حاصل ہونے کے بعد بھی ترقی کے کئی مواقع دستیاب رہتے ہیں۔ جو نوجوان گریجویٹ یا پھر ایم بی اے مکمل کر چکے ہیں ان کیلئے یہ زرین موقع ہے۔ بینک آف مہاراشٹرا کی جانب سے جاری کردہ اس اعلامیہ میں اس بات کی صراحت کی گئی ہے کہ درخواستوں کے ادخال کے خواہشمند نوجوان بینک کی ویب سائٹ پر مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس بینک کی قومی سطح پر موجود 1896 شاخوں میں موجود ان مخلوعہ جائیدادوں کے تقررات راست عمل میں لائے جانے کی توقع ہے۔ بینک آف مہاراشٹرا ملک کے پبلک سیکٹر بینکوں کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتا ہے اوراس بینک کی شاخیں ملک کے مختلف شہروں میں موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT