Friday , November 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ایم بی اے ‘ ایم سی اے داخلے پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں 22,111نشستیں الاٹ

ایم بی اے ‘ ایم سی اے داخلے پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں 22,111نشستیں الاٹ

حیدرآباد۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایم بی اے ، ایم سی اے کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقدہ ’آئی سیٹ 2018ئ‘ کی پہلے مرحلے کی کونسلنگ میں جملہ 22,111 نشستیں الاٹ کی گئیں۔ کنوینر آئی سیٹ ذرائع نے کہا کہ ایم بی اے اور ایم سی اے کورسیس کیلئے جملہ نشستوں کی تعداد 25,619 ہے اور پہلے مرحلے کی کونسلنگ کے اختتام کے بعد 3,518 نشستیں مخلوعہ ہیں۔ 232 کالجوں میں اس مرتبہ صد فیصد نشستیں پُر ہوئی ہیں۔ اس طرح ایم بی اے کورسیس کیلئے 20,206 نشستیں اور ایم سی اے کورسیس میں 1,895 نشستیں پُر ہوئی ہیں ۔ جن طلباء و طالبات کو ایم بی اے اور ایم سی اے کورسیس میں داخلوں کیلئے نشستیں الاٹ کی گئی ہیں، ان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 12 جولائی تک ٹیوشن فیس داخل کرکے آن لائن اپنا داخلہ کا عمل مکمل کرلینے سے متعلق ازخود رپورٹ کریں۔

TOPPOPULARRECENT