Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم بی بی ایس ، بی زمرہ کے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ

ایم بی بی ایس ، بی زمرہ کے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ

ہائی کورٹ احکامات پر عمل آوری
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : (سیاست نیوز) : ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں مینجمنٹ کوٹہ کے تحت بی زمرہ کی مخلوعہ نشستوں پر داخلے کے لیے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ 17 اگست کو صبح 8-30 بجے تا 5 بجے عثمانیہ یونیورسٹی کے پی جی آر آر سنٹر پر رکھی گئی ہے ۔ اس میں بی زمرہ کے میرٹ لسٹ امیدواروں کے علاوہ معزز ہائی کورٹ کے احکامات پر شامل کئے گئے امیدوار بھی کونسلنگ میں شرکت کے اہل ہیں ۔ الاٹمنٹ آف سیٹ مقام کونسلنگ ہی پر حکومت کے قواعد / شرائط کے مطابق دے دیا جائے گا ۔ بی زمرہ کے لیے پہلے مرحلے میں 12 اگست تک رپورٹ کرنے کا وقت دیا گیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT