Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس ‘تلنگانہ امیدواروں کیلئے ویب کونسلنگ

ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس ‘تلنگانہ امیدواروں کیلئے ویب کونسلنگ

حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کے نیٹ NEET کامیاب امیدواروں کیلئے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس ورنگل کے تحت ویب کونسلنگ ہوگی اس کے لئے 18 جولائی تک درخواستیں آن لائن داخل کرنا ہے۔ اس کے بعد اسناد کی تصدیق ہوگی پھر ویب آپشن کے ذریعہ کالجس کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اے پی کے این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے اسنادات کی تصدیق ہیلپ لائن مراکز حیدرآباد میں ہیں اس کی فہرست آچکی ہیں۔ تلنگانہ کے امیدواروں کو لوکل ایریا سرٹیفکٹ، میناریٹی کالجس میں 50 فیصد نشستیں اور میناریٹی کا سرٹیفکٹ محکمہ اقلیتی بہبود کی شرائط جو پراسپکٹس میں دی تھی تشویش پائی جاتی ہے۔ ادارہ سیاست کے تحت اس کی کونسلنگ رکھی گئی۔ ایم اے حمید نے نیٹ طلبہ سے 18 جولائی کے بعد شخصی کونسلنگ کی اطلاع دی۔

TOPPOPULARRECENT