Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس کیلئے ویب کونسلنگ ، آج سے اسناد کی تصدیق

ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس کیلئے ویب کونسلنگ ، آج سے اسناد کی تصدیق

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسیٹ II کے تحت ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے پہلے اور فائنل اسنادات کی تصدیق کا آغاز ہورہا ہے۔ 25 جولائی کو ایک تا 1500 رینک تک ، 26 جولائی کو 1501 تا 4 ہزار رینک، 27 جولائی 4 ہزار ایک تا 7 ہزار رینک ، 28 جولائی کو 7 ہزار رینک، 11 ہزار رینک 29 جولائی کو 11 ہزار رینک، 14 ہزار رینک اور 20 ہزار رینک تک طلب کیا گیا۔ امیدوار دیکھ لیں کہ ان کا داخلہ کس رینک تک ہوگا۔ اس کو ملاحظہ کریں۔ امیدواروں کے لئے تین ہیلپ لائن مراکز بنائے گئے۔ حیدرآباد میں عثمانیہ یونیورسٹی مرکز برائے فاصلاتی تعلیم پی جی آر آر سی ڈی ہے اور جے این ٹی یو کوکٹ پلی اور ورنگل میں کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس میں جہاں امیدوار اپنے رینک کے لحاظ سے دی گئی تاریخ کو اسناد کی تصدیق کرواسکتے ہیں۔ پھر امیدواروں کو کالجس، کورسیز کیلئے ویب آپشن دینا ہوگا جس کا بعدازاں اعلان کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں صرف اسناد کی تنقیح ہے اور 100 روپئے اسٹامپ پیپر پر حلف نامہ داخل کرنا ہے۔ آدھار کارڈ طالب علم اور ان کے سرپرست (والد) کا آدھار نمبر اور دستخط کرنا ضروری ہے۔ ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس  کی نشستیں اہم ہیں۔ طالب علم غفلت نہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT