Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم بی بی ایس میں داخلہ کے خواہش مند طلباء کے لیے خوشخبری

ایم بی بی ایس میں داخلہ کے خواہش مند طلباء کے لیے خوشخبری

دواؤ میڈیکل فاونڈیشن فلپائن میں داخلہ یقینی ، فیس صرف 17 لاکھ روپئے
حیدرآباد۔19جولائی (سیاست نیوز) ایم بی بی ایس میں داخلہ کے خواشمند طلبہ جو کونسلنگ کے ذریعہ نشست حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے ہیں انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ دواؤ میڈیکل فائونڈیشن فلپائن میں داخلہ حاصل کرتے ہوئے اس خواب کو پورا کر سکتے ہیں۔ مسٹر جی ستیش مینجنگ ڈائریکٹر ایس ۔جی کنسلٹنسی نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ فلپائن کے شہر دواؤ میں چلائے جانے والے دواؤ میڈیکل فاؤنڈیشن میں 5سالہ ایم بی بی ایس کورس کیلئے صرف 17لاکھ روپئے فیس وصول کی جارہی ہے جبکہ اس کالج میں دیگر عصری سہولتیں موجود ہیں۔ مسٹر جی ستیش نے بتایا کہ فی الحال اس کالج میں ہزاروں ہندستانی طلبہ ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیںاور انہیں شہر میں بہترین رہائشی سہولتوں کے علاوہ ہاسٹلس اور ہندستانی غذائیں بھی دستیاب ہیں۔ انہوں نے معیار تعلیم کے متعلق بتایا کہ دواؤ میڈیکل فاؤنڈیشن کے طلبہ میڈیکل کونسل آف انڈیا کی جانب سے منعقد کئے جانے والے امتحان میں 90فیصد کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ فلپائن میں انگریزی زبان کا چلن عام ہونے اور انگریزی میں تعلیم یقینی ہونا ہے۔ مسٹر جی ستیش نے بتایا کہ میڈیکل میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کی اب اولین ترجیح فلپائن بنتی جا رہی ہے اوراور مستقبل میں ہندستانی طلبہ تیزی سے اس جانب متوجہ ہونے کا امکان ہے فی الحال جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبہ دواؤ میڈیکل فاؤنڈیشن میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ فلپائین میں میڈیکل تعلیم کے حصول کیلئے مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر8099123456پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔ مسٹر جی ستیش جو دواؤ میڈیکل فاؤنڈیشن میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہیں اور انہیں رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ دیگر امور کی انجام دہی کو یقینی بناتے ہیں نے بتایا کہ ان کی کنسلٹنسی کے توسط سے اب تک سینکڑوں طلبہ دواؤ میڈیکل فاؤنڈیشن میں داخلہ حاصل کر چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT