Friday , November 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ایم بی بی ایس میں 425 مسلم امیدواروں کو مفت داخلہ

ایم بی بی ایس میں 425 مسلم امیدواروں کو مفت داخلہ

ادارہ سیاست کی کونسلنگ سے طلبہ اور سرپرستوں کو زبردست فائدہ
حیدرآباد۔/11جولائی، ( سیاست نیوز) ایم بی بی ایس میں تلنگانہ میں سال حال عثمانیہ ، گاندھی، کاکتیہ اور گورنمنٹ اور نان میناریٹی پرائیویٹ میڈیکل کالجس میں 103 مسلم طلبہ کو کونسلنگ اے زمرہ میں داخلہ ملا اور چار مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں دکن، شاداں، ڈاکٹروی آر کے اور ایان میڈیکل کالجس میں اے زمرہ میں 322 طلبہ کو داخلہ ملا۔ ادارہ سیاست کے تحت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ کے زیر سرپرستی سال گزشتہ 600 مسلم طلبہ کو داخلہ ملا تھا اور مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں سال گزشتہ اے زمرہ میں 75 نشستیں 50فیصد تھی جس کیلئے معزز ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر 60 فیصد کرتے ہوئے 90 نشستیں کی گئی جس کا نتیجہ سال حال چار مسلم میناریٹی کالجس میں 330 اے زمرہ کی نشستوں پر داخلہ ملا ۔ پہلے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کے بعد داخلے ملے ہیں ۔ اس کے بعد دوسرا مرحلہ اور مرحلہ واری کونسلنگ اور ٹاپ اپ راؤنڈ رہے گا۔ سیاست کی روزانہ کی کیریئر گائیڈنس سیل کے تحت ایم اے حمید اور منظور احمد کی شخصی کونسلنگ سے اور موبائیل فون رہنمائی واٹس اپ گروپ گائیڈس سے یہ داخلے حاصل ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT