Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس داخلوں کیلئے میرٹ لسٹ کی اجرائی

ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس داخلوں کیلئے میرٹ لسٹ کی اجرائی

حیدرآباد۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے میڈیکل کالج اور ڈینٹل کالجوں میں کنوینر کوٹہ کے تحت ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسیس میں داخلوں کیلئے کالوجی نارائنا راؤ ہیلتھ یونیورسٹی نے میرٹ لسٹ جاری کی ہے۔ فہرست کے مطابق منتخبہ امیدواروں کو ویب آپشن دینے کا مشورہ دیتے ہوئے تفصیلات کیلئے یونیورسٹی ویب سائیٹ کا مشاہدہ کرنے کی خواہش کی گئی۔

وجئے کمار ڈائرکٹر اسکولی تعلیم مقرر
حیدرآباد۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے سینئر آئی اے ایس عہدیدار وجئے کمار کو ڈائرکٹر اسکولی تعلیم مقرر کیا ہے ۔ حکومت نے احکام تقرر جاری کئے اور کہا کہ فی الوقت آدر سنہا اسپیشل چیف سیکریٹری جی اے ڈی کمشنر و ڈائریکٹر محکمہ اسکولی تعلیم کی زائد ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔ اب وجئے کمار نئی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرکے آدر سنہا کو سبکدوش کریں گے۔ 2003 بیاچ سے تعلق رکھنے والے وجئے کمار فی الوقت سروا سکھشا ابھیان کے پراجیکٹ ڈائرکٹر تھے۔ وجئے کمار ایک دو یوم میں نئی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT