Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم بی بی ایس کے مسلم طلبہ کی آج دفتر ’سیاست‘ میں تہنیتی تقریب جناب زاہد علی خان ایڈیٹر ’سیاست‘ ایوارڈس پیش کریں گے

ایم بی بی ایس کے مسلم طلبہ کی آج دفتر ’سیاست‘ میں تہنیتی تقریب جناب زاہد علی خان ایڈیٹر ’سیاست‘ ایوارڈس پیش کریں گے

حیدرآباد۔/27ستمبر، ( سیاست نیوز) سال حال نیٹ کے رینک پر ایم بی بی ایس میں داخلے پانے والے مسلم طلبہ کو مڈل؍ توصیف نامہ ادارہ ’سیاست‘ کے زیر اہتمام جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ کے ہاتھوں آج خصوصی تقریب میں عطا کریں گے۔ 28 ستمبر جمعرات شام 5 بجے سیاست گولڈن جوبلی ہال میں منعقد ہونے والے اس جلسہ ایوارڈ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد تقی الدین خان پروفیسرفارمنگ ڈپارٹمنٹ عثمانیہ میڈیکل کالج ؍ ہاسپٹل ہوں گے۔ ڈاکٹر سید صادق اور اولیائے طلبہ نمائندے محمد نعمان اعزازی مہمان ہوں گے۔ مسٹر منظور احمد کوآرڈینیٹر اورایم اے حمید کنوینر نے طلباء اور سرپرستوں سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT