Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / ایم جے اکبر سے استعفیٰ کا سی پی آئی ایم کا مطالبہ

ایم جے اکبر سے استعفیٰ کا سی پی آئی ایم کا مطالبہ

نئی دہلی 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) نے آج مرکزی وزیر ایم جے اکبر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جبکہ بعض خاتون صحافیوں نے اُن پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا۔ پارٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ 7 خاتون صحافیوں نے ایم جے اکبر کے ہاتھوں جنسی ہراسانی اور ناقابل قبول رویے کی شکایت کی ہے۔ چنانچہ نیتو مہم میں ہندوستان میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ بعض خاتون صحافی سابق ایڈیٹر و وزیر مملکت برائے خارجی اُمور پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کررہے ہیں۔ جبکہ ایم جے اکبر ایک صحافی تھے۔ سی پی آئی (ایم) نے کہاکہ کیوں کہ یہ سنگین الزامات ہیں، اِس لئے ایم جے اکبر کی وزیر مملکت برقراری ناقابل قبول ہے۔ اُنھیں اپنے عہدہ سے فوری استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT