Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ایم جے اکبر کا آئندہ ماہ دورہ فلسطین

ایم جے اکبر کا آئندہ ماہ دورہ فلسطین

نئی دہلی۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر فلسطین کے دو روزہ دورہ پر آئندہ ماہ روانہ ہوں گے جس کے دوران وہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام کے راستے تلاش کریں گے۔ علاوہ ازیں مغربی ایشیاء کی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔ وہ 8 اور 9 نومبر کو ہند ۔ فلسطین مشترکہ کمیشن کے اولین اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔
بردوان دھماکہ مقدمہ کے پانچ ملزمین این آئی اے کی تحویل میں
نئی دہلی۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے نے آج پانچ مبینہ ممنوعہ جمعیتہ المجاہدین بنگلہ دیش کے ارکان کو حراست میں لے لیا۔ شبہ ہیکہ یہ دہشت گرد تنظیم 2014ء کے بردوان دھماکہ میں ملوث تھی۔ کولکتہ پولیس کی ایس سی ایف نے 6 افراد کو ستمبر کے آخری ہفتہ میں آسام سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر ملک میں دھماکوں کی سازش کرنے اور بوڈو عسکریت پسندوں سے گٹھ جوڑ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT